اے ٹی ایم اسکینڈل کیس کی سماعت،ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اے ٹی ایم اسکینڈل کیس کی سماعت،ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


کراچی(24نیوز) اے ٹی ایم اسکینڈل میں ملوث 4 چینی باشندوں کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ایف آئی اے حکام نے اے ٹی ایم اسکینڈل میں ڈیفنس کے علاقہ سے گرفتار 4 چینی باشندوں کو پیش کیا۔عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع کے لئے درخواست دائر کرائی تاہم فاضل مجسٹریٹ نے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف سائیبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔