پی ٹی آئی نے 11 کروڑ کی تنخواہیں اور مراعات لیں:خورشید شاہ


کراچی (24نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ عمران خان پر پھر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر بار استعفوں کا اعلان تو کر دیتے ہیں لیکن استعفے دئیے کبھی نہیں، جب دئیے بھی تو واپس لےلیئے۔

تفصٰلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید پھر تحریک انصاف کے چیئرمین پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بار استعفوں کا اعلان تو کر دیتے ہیں لیکن استعفے دئیے کبھی نہیں، جب دئیے بھی تو واپس لے لیئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا استعفوں کا بیان سسٹم کو ڈسٹرب کرنے کیلئے تھا، پیپلز پارٹی کبھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 کروڑ کی تنخواہیں اور مراعات لیں ، عمران خان نے بھی 70 سے 80 لاکھ لئے، پہلے وہ واپس کریں، عمران خان کی جانب سے استعفوں کے اعلان کے بعد فوری استعفے آ جانا چاہیے تھا۔ لیڈر نے کہہ دیا تو فوری استعفے آنا چاہیے تھا استعفی کے اعلان کے بعد دنوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ استعفوں کی بات سسٹم کو ڈسٹرب کرنے کے لیے ہے۔ ہم جمہوری پارٹی ہیں سسٹم ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب میں پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قانون کی دھجیاں اڑانے پر خاموشی اختیار کی جائے تو ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، دیکھتے ہیں چیئرمین نیب کیا کارروائی کریں گے۔