کےایم سی پشاورمیں سالانہ کانووکیشن,300 گریجوایٹس کوڈگریاں دی گئیں


پشاور (24نیوز) خیبرمیڈیکل کالج میں کانووکیشن کا انعقاد، 300سے زائد گریجوایٹس کو ایم بی بی ایس کی ڈگریاں دی گئیں، ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں صوابی سے تعلق رکھنے والا پست قامت زبیر بھی شامل ، ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر کے اپنے جیسے نوجوانوں کیلئے رول ماڈل بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق زندگی میں کچھ کر گزرنے کا عزم ہو اور ارادے ہوں پختہ تو معذوری بھی کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتی۔ صوابی کا پست قامد زبیر جس نے خیبرمیڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لے کر اپنے جیسے دیگرنوجوانوں کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔ خیبرمیڈیکل کالج کے کانووکیشن میں 300سے زائد گریجویٹس میں ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ 29طلبہ و طالبات کو طلائی تمغوں سے نوازا گیا۔

اس موقع پرڈگری لینے والے نئے ڈاکٹروں نے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔