سپریم کورٹ کی اجازت کے باوجود بالی ووڈ فلم پدماوت متنازع،تشدد کےواقعات معمول

سپریم کورٹ کی اجازت کے باوجود بالی ووڈ فلم پدماوت متنازع،تشدد کےواقعات معمول


بھارت(24نیوز) سپریم کورٹ کی اجازت کے باوجود بالی ووڈ فلم پدماوت کی ریلیز سے قبل ہی احتجاج اور پرتشدد واقعات شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی متنازعہ فلم پدماوت کی ریلیز سے قبل ہی ہنگاموں کا آغاز ہو گیا۔ ریاست گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے بسوں کو آگ لگائی اور تھیٹرز میں توڑ پھوڑ کی جبکہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہنگاموں کا خدشہ ہے۔ ارکان پارلیمان نے پٹیشن میں سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ فلم پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم اور کڑی نگرانی کے باوجود کئی سینما مالکان نے تشدد کے خوف سے یہ فلم نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونی ہے۔