کرپشن روکنا جرم ہے تو کرتا رہوں گا: شہباز شریف

کرپشن روکنا جرم ہے تو کرتا رہوں گا: شہباز شریف


لاہور (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ کرپشن کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا قانون کی حکمرانی کیلئے نیب میں پیش ہوا، تحریری جواب جمع کرا سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے نیب میں پیش ہوا، تحریری جواب جمع کرا سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول اکیلے نیب دفتر گئے، پونے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب میں بلایا جانا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں۔ قانون کے مطابق صوبائی حکومت کمپنی بنا سکتی ہے۔ کم لاگت کے لیے لینڈریونیو اتھارٹی بنائی ہے۔ کرپشن روکنا جرم ہے تو کرتا رہوں گا۔ نیب نے 56 کمپنیوں کا ریکارڈ منگوایا، شوق سے منگوائیں۔ رائیونڈ روڈ کیس 2014 میں بند کردیا گیا تھا۔