دنیا کی پہلی مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی کار ایجاد

دنیا کی پہلی مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی کار ایجاد


24نیوز:نہ پٹرول نہ گیس کا جھنجھٹ، دنیا کی پہلی مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی کار ایجادکرلی گئی،ایک بار بیٹری چارج کرنے سے یہ گاڑی 800کلومیٹر تک فراٹے بھرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی پہلی مکمل طورپر شمسی توانائی سے چلنے والی کار ایجاد ہو گئی۔ جس کمپنی نے اس کار کو ڈیزائن کیا اس کا دعویٰ ہے کہ یہ خودکار نظام کے تحت چارج ہوتی ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ سورج کی توانائی سے دوڑنے والی کار کو 2019ءمیں پیش کیا جائے گا۔ اس کار کو ”کلائمیٹ انوویٹر ایوارڈ“ بھی دیا گیا ہے۔