پارلیمنٹ کو لعنتی قرار دینے پر پاکستان تحریک انصاف ڈٹ گئی


پشاور (24 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی۔ حزب اختلاف نے عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت کے خلاف بات کرنےاور قرارداد لانے کوشش کی توحکومتی اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کی گونج خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پہنچ گئی۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگز​یب نلوٹھا نے عمران خان کے خلاف مذمتی قرار داد لانے کی اجازت مانگی تو ایوان میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی زرگل نے عمران خان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جب پارلیمنٹ نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنا سکتی ہے تو اس پر لعنت کیوں نہیں بھیج سکتے۔

اپوزیشن اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگاتے ہوئے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا جس پر اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

مزید جانئے: پارلیمنٹ  پر لعنت بھیجنے والے عمران خان!