سرحد پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی حرکت ہے: آرمی چیف

سرحد پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی حرکت ہے: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ سپہ سالار نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے انہیں بھارتی فائرنگ پر بریفنگ دی۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے، سرحد کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی بہادری قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے شیلٹر بنائے جائیں تاکہ وہ بھارتی جارحیت سے محفوظ رہ سکیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے کور کمانڈر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔