زینب کے والدین نے تفتیشی عمل میں سست روی پر افسوس کا اظہار کر دیا

زینب کے والدین نے تفتیشی عمل میں سست روی پر افسوس کا اظہار کر دیا


قصور (24 نیوز) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے والدین نے تفتیشی عمل میں سست روی پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ سی سی ٹی وی پر ملزم کی شکل واضح ہے پولیس کو فوری کارروائی کرنا چاہیے تھی۔

زینب کو منوں مٹی تلے گئے 16 روز گزر گئے، پولیس کی تفتیش چیونٹی کی چال چلنے لگی۔ محمد امین نے کہا کہ سست روی سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ زینب کی والدہ نے کہا کہ ہمیں جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ کل سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم دیا تھا کہ 72 گھنٹے میں زینب کے قاتل کو گرفتار کیا جائے۔