بین الاقوامی تنقید مسترد، شامی حدود میں ترک کارروائیاں جاری

بین الاقوامی تنقید مسترد، شامی حدود میں ترک کارروائیاں جاری


استنبول (24 نیوز) ترک فوج کی شامی سرحد کے اندر کرد ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترکی نے بین الاقوامی تنقید کو مسترد کر دیا جبکہ دعویٰ کیا ہے کہ 45 اہداف کو نشانہ بھی بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرد ملیشیا وائی پی جی کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کی فوج نے شام کی سرحد کے اندر پانچ کلومیٹر تک پیش قدمی کی ہے۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو فضائی اور زمینی کارروائی میں 45 اہداف کو نشانہ بنایا۔ عفرین میں داخلہ کے بعد انہیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

تاہم وائی پی جی کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو ترک ٹینک تباہ کر دیے ہیں اور پیش قدمی رک گئی ہے۔

انقرہ نے کہا ہے کہ کسی شہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کم سے کم 18 شہری مارے گئے ہیں۔ حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے۔