لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 24 افراد جاں بحق

لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 24 افراد جاں بحق


لسبیلہ (24نیوز) مسافرکوچ اورٹرک میں خوفناک تصادم ہوا،حادثے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، واقعہ میں چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے، ادھر دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چھے کان کن جاں بحق ہوگئے۔

مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے کےبعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی۔مسافرکوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی، لسبیلہ کےصدر مقام بیلہ میں ٹرک کے ساتھ تصادم ہوا، حادثے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، جھلس کر متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چھے کان کن جاں بحق ہوگئے، دو کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد کان کن اندر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران مزید چارلاشیں نکال لی گئیں،انیس گھنٹوں کے بعد ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔