بل گیٹس نے سادگی کی مثال قائم کردی، ٹرمپ کو تربیت لینے کامشورہ

 بل گیٹس نے سادگی کی مثال قائم کردی، ٹرمپ کو تربیت لینے کامشورہ


 واشنگٹن(24نیوز) مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص کی انٹرنیٹ پر ایسی تصویر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور انہوں نے ٹرمپ کو تربیت لینے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی تصویر کی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جسے دیکھا کر لوگ حیران رہ گئے،  تصویر میں بل گیٹس ایک مقامی بازار میں عام شہریوں کے ساتھ لائن میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں ،اور اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں ،سوشل میڈیا صارفین نے بل گیٹس کی سادگی کو پسند کرتے ہوئے دیگر امیر ترین شخصیات پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں سونے کا باتھ روم بنوانے والے شخص کو مائیکروسافٹ کے بانی سے تربیت لینا چاہیے، سوشل میڈیا صارف کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف تھا۔