ننھی بچی نے پولیس کو گرفتاری کیوں دی؟ ویڈیو وائرل

ننھی بچی نے پولیس کو گرفتاری کیوں دی؟ ویڈیو وائرل


 واشنگٹن(24نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے ایک کار سوار جوڑے کو گرفتار کرنے کے لیے روکا، تو اسلحہ تانے پولیس اہل کاروں کو دیکھ کر دو سالہ ننھی سی جان بھی کار سے نکل کر ہاتھ اوپر اٹھا کر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کو ایک جوڑامشکوک لگا پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہو ئے کار سوار افراد کوباہر نکلنے کا کہا جس پر دونوں  باہر آگئے، پولیس کو حیرانگی اس وقت ہو ئی جب ایک ننھی سی جان بھی اپنے ہاتھ اوپر اُٹھائے کار سے باہر نکلی اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا۔

 والدین کو گرفتاری کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھ کر دو سالہ بچی نے بھی ہاتھ اٹھا لیے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ایک معصوم گڑیا ہینڈز اپ کرتے ہوئے کار سے نکل کر پولیس اہل کاروں کے پاس جا رہی ہے،تاہم فلوریڈا پولیس نے ننھی بچی کو گرفتاری پیش کرتے دیکھ کر بندوقیں نیچی کر دیں، اور بچی کو پچکارنے لگے۔

پولیس اہل کار نے کہا سویٹی، اپنے ہاتھ نیچے کر لو، سب ٹھیک ہے، اپنی ممی کے پاس جاؤ، تم ٹھیک ہو، وہ رہی تمھاری ممی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER