آئی سی سی ٹیم آف ائیر کا اعلان،کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

آئی سی سی ٹیم آف ائیر کا اعلان،کتنے پاکستانی شامل ہیں؟


دبئی(24نیوز) آئی سی سی نے ’’ٹیم آف دی ائیر ‘‘کا اعلان کردیا،اس بار بھی ٹیسٹ،ون ڈے ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کا کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ٹیسٹ ٹیم میں تین بھارتی اور تین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے، ویرات کوہلی کی 2018 کے دوران زبردست کارکردگی پر انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا، جب کہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، جونی برسٹو، جوئے روٹ، راس ٹیلر، جوز بٹلر، بین اسٹوک، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔ 

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی ویرات کوہلی کو ہی منتخب کیا گیا اور ٹیم میں ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیمسن، ہنری نکلز، رشب پنٹ، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپرت بمرا اور محمد عباس شامل ہیں۔ 

2018 کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 55.08 کی اوسط سے ایک ہزار 322 رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55 کی اوسط سے ایک ہزار 202 رنز بنائے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer