غیر ملکی بھی پاکستانی پوسٹ آفس سروس کی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے

غیر ملکی بھی پاکستانی پوسٹ آفس سروس کی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلر پاکستان پوسٹ کے معترف نکلے، مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پراعتماد کا اظہار کیا، وفاقی وزیرمراد سعید کی بھی تعریف کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کی ساکھ تیزی سے بڑھنے لگی، عام شہری ہی نہیں غیر ملکی سفارتکار بھی سامان کی ترسیل کیلئے پاکستان پوسٹ استعمال کرنے لگے، پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات جاری کئے اوروفاقی وزیر مراد سعید کی بھی تعریف کی۔

جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ یہ جان کر نہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے،میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اپنے اہل خانہ کو ایک تحفہ بھیجا ہے، ڈاکخانے پر عمدہ سہولیات اور دوستانہ ملازمین فراہم کرنے پر مراد سعید آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER