عوام ہو جائیں ہوشیار،مہنگائی کا سونامی پھر آنےکو تیار

عوام ہو جائیں ہوشیار،مہنگائی کا سونامی پھر آنےکو تیار


اسلام آباد(24نیوز) ایک ہزارسے زائد پرتعش درآمدی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بڑ ھا ئے جانے کا امکان ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کل منی بجٹ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لئے حکومت نے ایک بار پھر نیاپلان مرتب کر لیا، ضروریات زندگی کی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائے جانے کاامکان ہے، منی بجٹ کے پیش نظرعوام کو ریلیف دینے پر بھی غور کیاجائےگا،جس کے تحت کاروبار میں وسعت اور مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کئے جا ئیں گے، ذرائع کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں وزیرخزانہ آسان کاروباری اقدامات کا اعلان کریں گے، آسان کاروبار کے لیے اصلاحات تجویز کئے جائیں گے۔

جائیداد کے تنازعات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرنے کی تجویز اراضی کی لین دین میں ای رجسٹری،آئن لائن فرد کی سہولیات متعارف کرنے کی تجویز پیش کی گئی، تمام ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے لیے اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم پروسیسنگ ٹائم میں 50 فیصد تک کمی لانے کی تجویز، سرحدوں پر ڈیوٹی،ٹیکسز کی آئن لائن ادائیگی کا نظام متعارف کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

جن پرتعش درآمدی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی بڑ ھا ئے جانے کا امکان ان میں سیمنٹ ،سگریٹ ،موبائل فون ،کاسمیٹکس ، غیر ملکی فرنیچر ، مشروبات ، الیکٹرونکس اشیا شامل ہیں۔