"عمران خان کے دورحکومت میں ملک ڈوبتادیکھ رہا ہوں"



کراچی(24نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت پر برس پڑے، سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہا  کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک ڈوبتا دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہا عمران خان کے دور حکومت میں ملک ڈوبتا دیکھ رہا ہوں، اب یہی باتیں ہوں گی اس کو پکڑلواسے سولی پر چڑھادو، جس کو پہلے سولی پرچڑھایا تھا وہ آج بھی زندہ ہے، سرکلر ریلوے کی وزیراعظم سے بات کی انہوں نے بات نہیں سنی، پہلی وفاقی حکومت جواب تو دے دیتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ 3 اکتوبرکو خط لکھا انہوں نے اب تک جواب بھی نہیں دیا۔

ان کاکہناتھاکہ اس بات سے پتہ لگا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوکراچی میں کتنی دلچسپی ہے، ہفتہ بھر پہلے بھی وزیراعظم کو کے سی آر سے متعلق خط لکھا ہے، میں اس لیے خط لکھتا رہتا ہوں کہ شاید کبھی تو اثر ہوگا, کراچی سرکلر منصوبہ وفاق کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اس کے لئے ہم اپنی جیب سے 15فیصد دینےکو تیار ہیں۔

سندھ اسمبلی سے خطاب میں اظہارکرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور کہا کہلوگوں کو سولی چڑھانا، مرنا مارنا بند کریں، اپنے ووٹروں کے لئے کام کریں جنہوں نے آپ کو ووٹ دیا، ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے، میں اس حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں، اس حکومت کا اب صرف یہی کام رہ گیا کہ اس کو ماردو، اس کو پکڑ لو، وزیراعلی کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج اور خوب شور شرابہ کیا۔