مفت انٹرنیٹ کی سہولت بند

مفت انٹرنیٹ کی سہولت بند


لاہور(24نیوز)لاہوریوں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی،  پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں مفت وائی فائی کی سہولت بند کردی۔

 پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی منصوبے کیلئے مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف مقامات پر لگے وائی فائی ہاٹ سپاٹ بند ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق دورحکومت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس میں مختلف مقامات پر راوٹرز بھی نصب کئے گئے، شہریوں کو ائیر پورٹ، سرکاری ہسپتال، میٹروبس اسٹیشنز، جنرل بس سٹیشنز اور پارک میں مفت وائی فائی کی سہولت میسر تھی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER