ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک نہ لگ سکی

ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک نہ لگ سکی


اسلام آباد(24نیوز) ڈالرکی اونچی اڑان کو بریک نہ لگی، انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت 11 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے بڑھ گئی، برطانوی پاونڈ بھی مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر11پیسے اضافے سے 138 روپے 93 پیسے رہی،برطانوی پاونڈ 69 پیسے مہنگا ہو کر 179 روپے 2 پیسے کا ہو گیا جبکہ یورو4 پیسے سستا ہوکر157 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 10 پیسے اضافے سے 139 روپے 40 پیسے ہوگئی،برطانوی پاونڈ کی قیمت 30 پیسے اضافے سے 180 روپے ہوگئی جبکہ یورو کی قیمت 158 روپے 80 پیسے برقرار رہی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔