معمولی سی غفلت۔۔۔ 2 معصوم زندگیاں نگل گئی

معمولی سی غفلت۔۔۔ 2 معصوم زندگیاں نگل گئی


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقہ کورنگی، مہران ٹاؤن میں پلاٹ کی دیوار گرنے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔  پلاٹ کی بھرائی کرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

کورنگی، مہران ٹاؤن کے پلاٹ میں ٹریکٹر سے مٹی بھرائی کا کام جاری تھا۔ اچانک پلاٹ کی دیوار گر گئی اور 2 معصوم بچے اس کی زد میں آگئے۔ مرنے والے دونوں سگے بھائی تھے جن کی شناخت یوسف اور جہانگیر کے نام سے ہوئیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق بچے گلی سے گزر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

لاشوں کو قانوئی کارروائی کیلئے پولیس نے جناح ہسپتال منتقل کردیا جب کہ پلاٹ کی بھرائی کرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔