پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا،  ایک ارب ڈالرز اگلے چند روز میں پاکستان کو موصول ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے، ذرائع کا کہنا ہےکہ معاہدے کے تحت یو اے ای پاکستان کو ایک ارب ڈالر اگلے چندروز میں منتقل کرے گا جب کہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیے جائیں گے۔

یاد  رہےکہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید بن سلطان النہیان نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer