ذیشان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی؟ پتہ چل گیا

ذیشان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی؟ پتہ چل گیا


لاہور(24نیوز) ساہیوال واقعہ میں ایک نیا موڑ آگیا، ذیشان کے زیر استعمال گاڑی فیصل آباد میں مارے جانے والےعدیل حفیظ کی ملکیت میں تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ذیشان کے زیر استعمال گاڑی فیصل آباد میں مارےجانے والے عدیل حفیظ کی ملکیت تھی۔واضح رہے کہعدیل حفیظ بھی 15 جنوری کو مبینہ پولیس مقابلے میؓں مارا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی عدیل نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018 میں خریدی ۔  گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے 6لاکھ 80 ہزار کی خریدی گئی ۔ گاڑی کچھ عرصے سے ذیشان جاوید کے استعمال میں تھی ۔ ذیشان کے فون سے فیصل آباد میں مارے گئے عثمان کے ساتھ سیلفی بھی حاصل کر لی

گئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔