کراچی،حساس ادارے کا افسر بتا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

کراچی،حساس ادارے کا افسر بتا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار


کراچی(24 نیوز) ملیر کینٹ پولیس کی گرین ہوٹل کے قریب کارروائی ، دو ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان سے حساس اداروں کے جعلی آئی ڈی کارڈز، 5موبائل فونز، 14 تولے طلائی زیورات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیے۔

  ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان محمد عاقب اور عاصم خان خود کو حساس ادارے کا افسر بتا کر شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزم عاقب پاکستان نیوی سے ڈسمس ہے اور خود کو حساس ادارے کا حاضر سروس میجر بتا تا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ میں شہری محمد عمران کی جانب سے 12 جنوری کو فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

ملزمان شہری عمران سے ڈھائی کلو سونا فراڈ کے ذریعے لوٹ کر فرار ہوئے،  ملزمان زیادہ تر کاروباری شخصیات خصوصا سونار کو ٹارگٹ کرتے تھے، ملزمان شہریوں کو منافع کا لالچ دے کر سونا اور رقم لوٹ کر روپوش ہوجاتے یا حساس ادارے کی شناخت بتا کر دھمکاکر خاموش کرواتے تھے، ملزمان نے کئی افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر بھی لوٹا، شہری محمد عمران نے ملزمان اور برآمد کئے گئے طلائی زیورات کی شناخت کرلی ہے، ملزمان سے دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔