تحریک انصاف کے کارکنان لیگیوں کے تشدد کا نشانہ بننے لگے، کونسلر شہید

تحریک انصاف کے کارکنان لیگیوں کے تشدد کا نشانہ بننے لگے، کونسلر شہید


لاہور، اوکاڑہ(24نیوز) الیکشن قریب آتے ہی سیاسی کارکنوں میں تصادم کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں۔ لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ اوکاڑہ میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے دفتر پر حملہ کر دیا۔ ڈنڈوں کے وار سے ساٹھ سالہ سابق کونسلر کی جان چلی گئی۔تین افراد زخمی ہوئے۔

لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں ن لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کرنے والے سات افراد تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پؑڑھیں: ن لیگ کی غلطیوں کا ازالہ کس کو بھگتنا پڑے گا؟

اوکاڑہ کے علاقے پیپلزکالونی میں بھی ن لیگ کے کارکن آپے سے باہر ہو گئے۔ ن لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ پر حملہ کیا۔کیمپ میں میں پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحریک انصاف کا دیرینہ کارکن اور سابق کونسلر ملک اقبال جاں بحق ہو گیا۔تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔