اسحاق ڈارکو انٹرپول کے ذریعےپاکستان لانے کیلئے ریڈوارنٹ جاری


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوانٹرپول کے ذریعےپاکستان واپس لانے کیلئے ریڈوارنٹ جاری کردئیے گئے۔  اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم ہیں .

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے لندن سے وطن واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول کو خط لکھا تھا جسے منظور کرتے ہوئے انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق ریڈ وارنٹ میں ایڈریس 16 اے ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین لندن ہے جبکہ دوسرا ایڈریس ای 144 ہجویری ویلا ایمریٹس ہل دبئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایفی ڈرین کوٹہ کیس،  حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ، اڈیالہ جیل منتقل

انٹرپول کی جانب سے جاری ہونے والے ریڈ وارنٹ میں اسحاق ڈار کے جسمانی خدوخال کے حوالے سے بھی تفصیلات درج ہیں۔ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم ہیں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔