ڈیرہ اسماعیل خان(24نیوز) پی ٹی آئی کے امیدوار سردار اکرام خان گنڈاپور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں اکرام اللہ گنڈا پور شہید جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 16،10am فروری 2019
تفصیلاتْ کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں اکرام اللہ شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ اکرام خان گنڈا پور کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ سردار اکرام خان پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔