ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ


بنوں(24نیوز) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم درانی کی گاڑی پر پھر حملہ کیا گیا۔  ایم ایم اے کے امیدوار فائرنگ میں محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکرم درانی انتخابی مہم کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی،   واقعہ بسہ خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں، مگر خوش قسمتی سے ایم ایم اے کے امیدوار محفوظ رہے ۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی اکرم درانی پر حملہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں اکرم درانی کے قافلہ پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق  

واضح رہے کہ اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں اکرام اللہ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔