حلقہ این اے 72 میں کون آگے کون پیچھے؟

حلقہ این اے 72 میں کون آگے کون پیچھے؟


سیالکوٹ (24نیوز)  حلقہ این اے 72 تحصیل سیالکوٹ کے چار سو دیہات پر مشتمل ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد چار لاکھ سنتالیس ہزار تین سو نو ہے۔

 قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 72، یہاں 1970 سے 1977 تک پیپلز پارٹی کا راج رہا۔  1985 سے 2002 تک مسلم لیگ کے چودھری امیر حسین کامیاب ہوئے۔ 2008 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چوہدری امیر حسین کو شکست دی۔ 2013 میں ن لیگ کے ارمغان سبحانی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سیاست پر ایک نظر

2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مقابلہ ن لیگ کے چودھری ارمغان سبحانی سے ہے، دونوں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔حلقے میں تعلیم اور صحت سمیت مواصلات کی سہولتوں کا فقدان ہے، اسی حلقے سے تحریک انصاف کے ناراض امیدوار میاں نعیم جاوید بھی آزاد حثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، انہیں چودھری امیر حسین کی حمایت بھی حاصل ہے، اشتیاق گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ حلقہ سے مجموعی طور پر 10 امیدوار میدان میں ہیں، لیکن بڑا مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں میں ہوگا۔حتمی نتائج کیلئے ہمیں پچیس جولائی تک انتظار کرنا ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔