عام انتخابات،خیبر پی کے کا منفرد امیدوار

عام انتخابات،خیبر پی کے کا منفرد امیدوار


پشاور( 24نیوز )انتخابات میں کامیابی کیلئے جہاں دوسرے امیدوار ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، وہیں خیبرپختونخوا سے اقلیتی برادری کا واحد امیدوار رادیش سنگھ ٹونی بھی انتخابی دنگل میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

ہاتھوں میں اپنا انتخابی نشان اٹھائے خیبرپختونخوا کے واحد اقلیتی امیدواررادیش سنگھ ٹونی ووٹوں کیلئے گلی ،گلی ،گھر گھر جارہے ہیں،رادیش سنگھ ٹونی آزاد حیثیت سے پی کے 75 کی نشست پر قسمت آزمائی کررہے ہیں،علاقے کے عوام بھی رادیش کی جیت کے لئے پر امید ہیں۔

رادیش سنگھ اپنی جیت یقینی بنانے کےلئے گھر گھر مہم چلا رہے ہیں،صوبے کے واحد صوبائی اقلیتی امیدوار رادیش سنگھ ٹونی کا مقابلہ ہے قداور سیاست دانوں اور پارٹیوں سے ہے۔

یہ بھی پؑڑھیں:   تحریک انصاف کے کارکنان لیگیوں کے تشدد کا نشانہ بننے لگے، کونسلر شہید

یاد رہے ملک بھر میں 25جولائی کو عام انتخابات ہونگے جس میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔