پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر زمبابوین باؤلرز کا بھرکس نکال دیا

پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر زمبابوین باؤلرز کا بھرکس نکال دیا


بلاوائیو(24نیوز) پانچویں ون ڈے میں پاکستان کی زمبابوے کو 365 رنز کا بڑا ہدف دے دیا . فخر زمان نے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے سر ویون رچرڈ   اور بابر اعظم کا رکارڈ توڑ ڈالا۔ فخر زمان نے 18 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے.

تفصیلات کے مطابق سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا  اور 168 رنز کی شراکت داری کی جس کے بعد فخر زمان 85 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے ولے بیٹسمین امام الحق تھے ، امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کی اور 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے مایہ ناز بیٹسمن بابر اعظم نے بھی شاندار سنچری بنائی جبکہ شعیب ملک اور آصٖف علی بیٹنگ میں کوئی خاطر خواہ اچھی نہ کرسکے اور دونوں اٹھارہ، اٹھارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے ۔

اس سے قبل فخر زمان نے نیا ورلڈ  ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ فخر زمان کو  تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کیلئے 20 رنز درکار تھے جو انھوں نے پورے کرلیے  اور اس طرح انھو ں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز سر رچرڈ کا ریکارڈ توڑ دیا جنھو ں نے 21 میچز میں 1000 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کے فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میچز میں پورا  کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔فخرزمان پانچ میچوں کی سیریزمیں مجموعی طور پرپانچ سو رنز بنانے والے بھی دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔