الیکشن پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی ادارے میدان میں آگئے

الیکشن پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی ادارے میدان میں آگئے


پشاور( 24نیوز ) الیکشن دو ہزار اٹھارہ کو پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی ادارے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوا کے علاقے اٹک کی پولیس لائن میں اینٹی رائٹ پولیس نے موک ایکسرسائز کی۔

الیکشن کےدوران کسی کو گڑبڑ پھیلانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، شر پسند عناصر رہیں خبردار اور ہوشیار، پولیس لائن اٹک میں اینٹی رائیٹ کٹ پہنے پولیس کے جوانوں کا ہے پیغامِ، اگرکسی نے بھی عوام کوپرشان کیا تو اس کی خیرنہیں، پوچھنے پر جوانوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے۔

ڈی پی او اٹک اسد حسن علوی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، اور کسی بھی مشکل صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے دوران عوام کی سیکورٹی کو ہر ممکن یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    چیف جسٹس کے دیکھتے ہی کراچی کے مکینوں کی نعرے بازی

پرامن الیکشن اور شفاف کیلئے امیدواروں کو چاہئے کہ ضابطہ اخلاقِ کی پابندی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں،اٹک پولیس کی تیاریاں درحقیقت عوام اور امیدواروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ہیں،عوام کوبھی چائیے کہ وہ بھی پولیس سے تعاون کریں۔