معروف ماڈل قرعۃ العین عینی کی موت معمہ بن گئی

معروف ماڈل قرعۃ العین عینی کی موت معمہ بن گئی


کراچی (24نیوز) معروف ماڈل قرعۃ العین عینی کی موت معمہ بن گئی، پولیس نے موت کو خود کشی قرار دے دیا ہے۔

خودکشی يا وجہ کچھ اور ، ماڈل قرۃالعین عینی علی خان کی پر اسرار ہلاکت،  عینی صدرمیں واقعہ اپنے ہی فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ، عینی کی لاش کے اطراف کتابیں اورسامان جلا ہو اتھا۔ حکام کے مطابق عینی فلیٹ میں ڈیڑھ سال سے اکیلی اورایک عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 6 سالہ فضا کی ڈی این اے رپورٹ آگئی

کمرے میں رکھی کتابوں میں آگ لگنے کی وجہ سے دھواں بھر گیا ۔ کمرے کا دروازہ بھی اندر سے بند تھا ۔ آگ تیل چھڑک کر لگائی گئی ۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگتا ہے اورموت کی وجہ دم گھٹنا قرار دے دیا۔

تفتیشی حکام کاکہناہے کہ لاش کمیکل اگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آسکے گی ۔مختلف پہلوں سے واقعے تفتیش جاری ہے۔پولیس عینی کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کررہی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔