ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی:عمران خان

ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی:عمران خان


24نیوز : عمران خان نے چپ توڑ ہی دی، کہتے ہیں ریحام خان سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی کوصوفیانہ طرزعمل میں اوروں سے بلند پایا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بتا دی۔  کہتے ہیں شادی ایسا لڈو ہے جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اورجو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے۔ہمارے کپتان عمران خان صاحب ایسے بندے ہیں جو اس لڈو کوبار بار کھاتے ہیں اورپھر بار بار پچھتاتے ہیں

عمران خان نے پہلے جمائما کو دلہن بنایا لیکن پہلا لڈو ہی خان صاحب کوراس نہ آیا۔ پہلے لڈوکا پچھتاوا ہوا توعمران خان نے جمائما خان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ایک بار پھر اپنی زبان کی پکڑ میں آگئے،آج طلب 

سالوں بعد پھرشادی کے لڈوکا شوق ہوا تواس بارریحام خان کو بیاہ کرگھر لے آئے لیکن اس لڈو سے خان صاحب کچھ زیادہ ہی پچھتا رہے ہیں۔

برطانوی اخبارکوانٹرویو میں عمران خان کا کہنا ہے اس سے پہلے ریحام خان بارے کچھ نہیں کہا لیکن زندگی میں جتنی غلطیاں ہوئیں ریحام خان سے شادی سب سے بڑی غلطی تھی۔

پڑھنا نہ بھولیں:معلق پارلیمان بدقسمتی ہو گی: عمران خان 

زندگی کو میٹھا کرنے کے لیے اب عمران خان نے بشریٰ بی بی کوجیون ساتھی چنا ہے، ان کے بارے انہوں نےکہا شادی سے پہلے چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا، شادی کے بعد دیکھا تومایوسی نہیں، عمران خان نے کہا صوفیانہ طرزعمل میں بشریٰ بی بی کو اوروں سے بلند پایا۔

اب دعا ہے خان صاحب نے یہ جو تیسرا لڈو کھایا ہے یہ خان صاحب کی زندگی کو حقیقتا میٹھا بنا دے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito