این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی

این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی


اسلام آباد( 24نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کردیئے ہیں، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 8 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسداد منشیات کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے ساتھ ہی وہ انتخابات میں بھی حصہ لینے کے لیے نااہل ہوگئے تھے۔حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے جن کی سزا کے بعد اب الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابات مؤخر کردیئے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ، اڈیالہ جیل منتقل 

 الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں دوبارہ الیکشن کے شیڈول کااعلان عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا جبکہ حنیف عباسی کو سزا کے باعث این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیےگئے ہیں۔ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 8 نشستوں کے انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔ریحام خان سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی:عمران خان 

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60،این اے 103، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 اور 103پر انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔خیبرپختنوخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 اور پی کے 99 سمیت سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 پر بھی انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ 8 حلقوں میں انتخابات اب عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔