چائینہ سکیم ,پانی سے اٹھنے والا تعفن اہل علاقہ کیلئے سر درد بن گیا

 چائینہ سکیم ,پانی سے اٹھنے والا تعفن اہل علاقہ کیلئے سر درد بن گیا


لاہور (24نیوز) چائینہ سکیم میں گلیاں اور سڑکیں بارش اور گٹر کے پانی سے بھر گئیں، سیوریج کے گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن اہل علاقہ کیلئے سر درد بن گیا،گندگی اور سیوریج کے گندے پانی سے امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق یوں تو بارش کو ابر رحمت کہتے ہیں لیکن چائینہ سکیم کے باسیوں کیلئے زحمت بن گیا ہے۔ چائینہ سکیم راجپوت چوک کی گلیاں اور پورے علاقہ کے بچوں کے سکول جانے کی واحد گزر گاہ ہے جو گٹر کے گندے پانی سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:پانی، صفائی، صحت کے مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی منشور 

 اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے بارش کا پانی کھڑا ہے اور گٹر کے پانی سے ہی گزر کر سب لوگ جاتے ہیں اور اس گندے پانی کی وجہ سے بچے ملیریا اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن واسا سمیت کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

 یہ خبر ضرور پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرنے کی درخواستیں خارج

 علاوہ ازیں گندے پانی سے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مچھر کی افزائش سمیت مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے لیکن پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito