’’وکالت عدالت اور ایوان تک‘‘

’’وکالت عدالت اور ایوان تک‘‘


لاہور(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ریٹائرڈ فخر النساءکھوکھر کی کتاب ”  وکالت  ،  عدالت  اور ایوان تک “ کی تقریب رونمائی23 جولائی کو ہوگی، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار خصوصی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم ہال میں کتاب  ’’  وکالت  ،  عدالت  اور ایوان تک‘‘ کی ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گےاور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک رزلٹ کااعلان کردیا

 علاوہ ازیں ساڑھے چار بجے ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں بار عہدیداروں سمیت وکلاء کی بڑی تعداد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito