سندھ، پنجاب، کے پی میں ہمارے امیدواروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے: بلاول بھٹو


سیہون شریف ( 24نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امیدواروں کو مخالفین کی جانب دباﺅ کی شکایات ہیں۔ ملک کے نوجوان پازیٹو سیاست کے لیے منتظر ہیں۔

  بلاول بھٹو سیہون شریف پہنچے جہاں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ انھوں نے درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز کی مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی اور ملک کی امن و استحکام کے لیے دعا مانگی۔ بعد ازاں سید آصف علی شاہ کی رہائش گاہ پر پنڈال میں عوام سے پر جوش خطاب کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ریحام خان سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی:عمران خان 

خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیہون کے عوام کا استقبال دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ اس دفعہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی محبت اور توسع سے پاکستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں امیدواروں کو مخالفین سے دباﺅ کی شکایتیں ہیں۔ پر ہم ہمت نہیں ہار سکتے ہیں۔ شہید رانی محترمہ کا خواب لے کر عوام میں نکلے ہیں۔ عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

 پڑھنا نہ بھولیں:پاک فوج کی درخواست پر چیف جسٹس نے جسٹس صدیقی کیخلاف نوٹس لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو 25جولائی کو شکست ہو گی۔ ہم نئے جوش کے ساتھ نکلے ہیں۔ عوام میں ہماری حمایت موجود ہے۔ عوام نے ہر جگہ پر بھرپور استقبال کیا ہے۔ ملک کے نوجوان پازیٹو سیاست کے لیے منتظر ہیں۔ پارٹی سربراہ نے واضح کیا کہ ہم نے پہلے بھی مقابلہ کیا، اب بھی کریں گے۔ میں اپنے جیالوں پر اعتماد رکھتا ہوں۔ ہم اپنی جیت کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

 یہ خبر  ضرور پڑھیں:ڈی آئی خان میں دھماکا، پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام گنڈاپور شہید ہوگئے 

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری ریلی کی شکل میں سیہون سے بھان، دادو، میہڑ اور لاڑکانہ کے لیے روانہ ہو گئے۔