اسلام آباد ائیر پورٹ پر جہاز کی  کریش لینڈنگ

اسلام آباد ائیر پورٹ پر جہاز کی  کریش لینڈنگ


اسلام آباد( 24نیوزقطر ائیر لائنز کا جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، اسلام آباد ائیر پورٹ پر  کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ سے آنے والی پرواز قطر ائیر لائنز کے جہاز کا انجن فیل ہو گیا، جہاز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ ہوئی، کریش لینڈنگ کے باعث ایئرپورٹ کے رن وے کو  تھوڑی دیر کے لیےبند رکھا گیا اوراس دوران انتظامیہ سمیت سیکیورٹی عملے کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ جہاز میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا،  کریش لینڈنگ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔