گجرات: استاد کی 16 سالہ شاگرد کے ساتھ زیادتی

گجرات: استاد کی 16 سالہ شاگرد کے ساتھ زیادتی


گجرات(24نیوز) گجرات کے نواحی علاقہ جوکالیاں میں نجی کالج کے پرنسپل نے نویں کلاس کی طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا۔

گجرات کے علاقہ جوکالیاں نجی گرلز کالج میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ پرنسپل خادم حسین نے نویں کلاس کی طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور زیادتی کے بعد ویڈیو بھی بناتا رہا کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور آپ کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دوں گا۔

اہل علاقہ کے مطابق پرنسپل پہلے بھی کئی لڑکیوں سے زیادتی کر چکا ہے۔ نجی کالج کی وائس پرنسپل لڑکیوں کو ورغلا کر خادم حسین کے روم میں پہنچاتی ہے۔  16 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ بھاگٹ پولیس نے درج کر لیا ہے۔  با اثر ملزمان کے خلاف ایسے پہلے بھی کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ خادم حسین کو سرے عام پھانسی دی جائے۔

تھانہ بھاگٹ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزم خادم حسین اور نہ ہی وائس پرنسپل کو گرفتار کیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔  اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نیو چناب کالج کو جوکالیاں میں مکمل طور پر سیل کر دیا جائے تا کہ کوئی اور بیٹی ان کے ظلم کا شکار ہونے سے بچ سکے۔ لواحقین کے مطابق خادم حسین کے ساتھ اس کا سارا سٹاف بھی شامل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔