اب گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے پر جرمانہ اور جیل ہوگی

اب گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے پر جرمانہ اور جیل ہوگی


کراچی(24نیوز) کراچی کے ضلع جنوبی میں گلی محلوں میں کچرا پھینکنے کو جرم قرار دے دیا گیا۔  خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔

کراچی میں کمشنری نظام حرکت میں آگیا۔ کاروباری حضرات،دکاندار،رہائشی علاقوں کے مکینوں کےلئے گلی محلوں اور سڑکوں پر کوڑا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کراچی سید صلاح الدین احمد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یونین کونسل سطح پر تشکیل دی گئی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انتظامیہ کا کہنا سےپابندی سے کچرا ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے علاوہ جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔