وفاق نے پنجاب حکومت کو 5ڈی آئی جیز دینے سے انکار کردیا

وفاق نے پنجاب حکومت کو 5ڈی آئی جیز دینے سے انکار کردیا


اسلام آباد ( 24نیوز ) وفاقی حکومت نے5ڈی آئی جیزکی خدمات پنجاب کو دینےسےانکار  کردیا، پنجاب حکومت پہلے متبادل ڈی آئی جی فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے پنجاب حکومت کو 5 ڈی آئی جیزکی خدمات سر انجام دینے سےانکار  کردیا،اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے وفاق کو درخواست بھیجی جو کہ مسترد کردی گئی،ڈی آئی جی محمد یوسف ملک کی خدمات مانگنے کی درخواست مسترد کی گئی،وفاق نےڈی آئی جی سجادحسن منج ،ڈی آئی جی فیصل علی رانجھاکا متبادل مانگ لیا۔

ڈی آئی جی شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی خرم شکورکا بھی متبادل مانگ لیا گیا،وفاق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نئے ڈی آئی جیز کیلئے متبادل ڈی آئی جی فراہم کرے۔