وزیر ریلوے متاثرہ ٹرین آپریشن ٹھیک کرنے میں ناکام

وزیر ریلوے متاثرہ ٹرین آپریشن ٹھیک کرنے میں ناکام


لاہور(24نیوز) نئی ٹرینیں چلانے والے وزیر ریلوے شیخ رشید متاثرہ ٹرین آپریشن ٹھیک کرنے میں ناکام، جناح ایکسپریس حادثے کو 32 دن گزرنے کے باوجود ٹرین آپریشن معمول پہ نہ آ سکا۔

کراچی کوئٹہ سے آنے والی 12 ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار، کراچی ایکسپریس آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار، کراچی سے آنے والی شاہ حسین چھے گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے آنے والی قراقرم  ایکسپریس پانچ گھنٹے تیس منٹ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹ،وی وی آئی پی ٹرین۔ جناح ایکسپریس تین گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

پاک بزنس ایکسپریس تین گھنٹے دس منٹ ،خیبر میل دو گھنٹے چالیس منٹ، کوئٹہ سے آنے والی اکبر ایکسپریس ایک گھنٹہ بیس منٹ ، گرین لائن ایک گھنٹہ، تیزگام ایک گھنٹہ تیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer