شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی



لندن( 24نیوز ) شمال مشرقی لندن میں علاقے وال تھیم سٹو کے شاپنگ مال میں بڑی آگ بھڑک اٹھی.

تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقہ وال تھیم سٹو کے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، صبح7:45  پر  شاپنگ مال میں آتشزدگی بھڑکی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 100فائیر ٹینڈر  موقع پر پہنچے مگر آگ کی شدت تیز ہونے کی وجہ سے بلڈنگ کو کافی نقصان پہنچا،فائیر ٹینڈر  حکام کا کہناتھا کہ عمارت کی چھت کا بڑا حصہ گر گیا ہے،تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا آگ کیسے لگی؟آگ کے شعلے دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پندرہ فائیر انجن کو بھی آگ پر قابو پانے کے لئے بلایا گیا، شاپنگ مال کو آگ لگنے پر ارگرد کی تمام دکانیں بند کردیں گئیں، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ عوام کا داخلہ بند کردیا گیا،مقامی ایم پی سٹیلا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو کلیئر کیاجائے تاکہ فائیر ٹینڈر کو آگ بجھانے میں کو ئی مشکل نہ آئے۔