لڑکی پر فائرنگ کے بعد لڑکے نےخود کو گولی مار لی

لڑکی پر فائرنگ کے بعد لڑکے نےخود کو گولی مار لی


لاہور( 24نیوزرشتہ کے تنازع پر لڑکے نے لڑکی پر فائرنگ کر کے خود کو گولی مارلی،دی،دونوں کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی، نعیم کا رشتہ کنول نامی لڑکی سے طے ہونا تھا، نعیم اور کنول میں کسی بات پر شدید تلخ کلامی ہوئی  جس پر لڑکےنے طیش میں آ کر کنول پر فائرنگ کر دی ۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ نعیم نے کنول کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی،دونوں کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیاگیا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔