کرکٹ،سری لنکن بورڈ سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے پر راضی ہوگیا

کرکٹ،سری لنکن بورڈ سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے پر راضی ہوگیا


لاہور (24 نیوز)پاکستان اور سری لنکن کرکٹ  بورڈز میں رابطہ،سری لنکن بورڈ اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر راضی ہو گیا ۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم،سری لنکن بورڈ نے اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی حامی بھر لی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی حامی بھر لی ہے اور آئندہ ماہ سری لنکن بورڈ کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وفد کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں کا اعلان دونوں بورڈز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ آئی لینڈرز کے خلاف کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنے کا خواہش مند ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف لاہور میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر راضی ہے بورڈ حکام سری لنکن بورڈ کو دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے پر راضی کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی صورت میں دس برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer