خوشاب، دریائے جہلم میں ماں اور4 بچے ڈوب گئے

خوشاب، دریائے جہلم میں ماں اور4 بچے ڈوب گئے


خوشاب(24نیوز) خوشاب کے قریب دریائے جہلم میں خاتون اور چار بچے ڈوب گئے۔ 2بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے ماں اور ایک بیٹی کو بچا لیا۔ ایک بیٹی کی تلاش جاری ہے۔

نسیم کالونی جوہرآباد سے دریائے جہلم پر سیر کرنے کے لیے آئے ہوئے خاندان کا 8سالہ عاصم دریائے جہلم میں ڈوبا جسے بچاتے ہوئے26 سالہ کرن،15 سالہ عتیقہ، 07 سالہ کنزہ اور40 سالہ عاصم کی ماں گل یاسمین بھی ڈوب گئیں ۔ گل یاسمین کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے نکال کر امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا. ریسکیو کی امدادی ٹیم نے سرچ آپریشن کر کے کرن کو نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔