آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کا حل بتا دیا

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کا حل بتا دیا


واشنگٹن( 24نیوز ) آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے کہا پاکستان کو قرضوں میں کمی کرنا ہوگی، وزیر اعظم عمران خان سے مل کرکے خوشی محسوس ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف ڈیوڈ لپٹن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے مل کرکے خوشی محسوس ہوئی ، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ پروگرام سے پاکستان کو پائیدار معاشی استحکام کے راستے پر ڈالا جائے گا ، پاکستان کو فوری طور پر ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈیوڈ لپٹن   کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا ہے ،پروگرام سے اداروں کو مضبوط کیا جائے گا،پاکستان کو فوری طور پر ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے علاوہ ازیں پاکستان کو قرضوں میں واضح کمی لانا ہوگی، ان کا مزید کہناتھا کہآئی ایم ایف دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کررہا ہے