سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) روپے کی قدر میں کمی نے سونا بھی مہنگا کر دیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت ستر روپے فی تولہ بڑھی لیکن جیولرز نے پاکستان میں سونا چھ سو روپے فی تولہ مہنگا کر دیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چھ سو روپے کے اضافے سے تراسی ہزار نو سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا پانچ سو چودہ روپے کے اضافے سے اکہتر ہزار نو سو چودہ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینسٹھ ہزار نو سو چودہ روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں صرف ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو پاکستانی روپے میں صرف ستر روپے فی تولہ بنتی ہے۔ ایسوی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے پاکستان میں سونا کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔