وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن کا ردعمل

وزیراعظم کی تقریر پر اپوزیشن کا ردعمل


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ رات واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب پر اپوزیشن کا ردعمل آگیا۔

  تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے وزیراعظم کے خطاب کو ہدف تنقید بنالیا۔ وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ رات واشنگٹن میں پاکستانی کمیونیٹی سےخطاب کرتے ہوئےاپوزیشن کوخوب آڑے ہاتھوں لیا اس پراپوزیشن کاردعمل بھی آگیا۔ جیل سےسہولتیں واپس لینےکےاعلان پرسابق صدرآصف زرداری نے ردعمل دیا کہ وہ توپہلےبھی بیرکوں میں رہتےرہےہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا وزیراعظم کا ایک ہی مقصد نظر آرہاہےکہ جیلوں کو سیاسی قیدیوں سے بھر دیں۔ ملک میں جمہوریت کی کشتی ڈانواں ڈول ہورہی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نےکہاوزیراعظم نےواشنگٹن میں وہی تقریر کی جو ڈی چوک میں کی تھی۔ اپوزیشن رہنماؤں نےکہااحتساب کے نام پرانتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer