وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، بھارتی میڈیا آگ بگولہ

 وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، بھارتی میڈیا آگ بگولہ


اسلام آباد(24 نیوز) بھارتی میڈیا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر بھڑک اٹھا ،ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی،ٹرمپ کو پاکستان کا حمایتی قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ایک آنکھ نہ بھائی، مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر ٹرمپ کو بھارتی میڈیا نے پاکستان کا حمایتی اور ترجمان قرار ڈالا۔ بھارتی میڈیا نے تمام توپوں کا رخ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کر ڈالا۔ کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاملہ ہے۔ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کیوں کی گئی؟

Malik Sultan Awan

Content Writer